Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا، حسان خاور

Now Reading:

گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا، حسان خاور

حسان خاور نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا صرف سیاسی مقاصد کے لیے عوام استعمال ہوئے اور انھیں ان کے بنیادی حقوق بھی نہ ملے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اب جنوبی پنجاب کے لوگ بھی صحت کارڈ کے ذریعے بہترین اور باعزت علاج کروا سگیں گے جو ان کے احساس محرومی کو دور کرے گا۔

Advertisement

حکومت پنجاب کا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل، صحت کے شعبے میں انقلاب

 ملتان ڈویژن سمیت پورے جنوبی پنجاب میں قومی صحت کارڈ کا اجراء کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام شہریوں کے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دے دیا گیا، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو جاری کیا جارہا ہے اور ہر خاندان کیلئے 10 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ اہلیت جاننے کیلئے شہری 8500 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں اور مزید کسی بھی معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 09009-0800 پر کال کریں۔

صحت کارڈ پر کن بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے؟

صحت سہولت پروگرام کے تحت ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گھر کے کسی ایک فرد پر یہ تمام رقم خرچ نہیں کی جاتی بلکہ اس میں خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔

اس پروگرام کی دستیاب معلومات کے مطابق ترجیحی علاج میں بیماریوں کی فہرست یہ ہے۔ امراض قلب اور شریان، اتفاقیہ اور حادثاتی علاج، ثانوی سطح کی بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ریفرل، ذیابیطس کی پیچیدگیاں، گردے کی پیوندکاری، مصنوعی بازو یا ٹانگ، ہر قسم کا کینسر، گردے اور مثانے کی بیماریاں بشمول ڈائلیسس، چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ اور نیورو سرجری۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر