Advertisement
Advertisement
Advertisement

ممبئی کے طاقتور انڈر ورلڈ کے خلاف اسپیشل ٹیم کی کمزور پیش قدمی

Now Reading:

ممبئی کے طاقتور انڈر ورلڈ کے خلاف اسپیشل ٹیم کی کمزور پیش قدمی

بھارت کے شہر ممبئی کے مشہور انڈر ورلڈ گینگز کی سرکوبی کے لئے بھارت کی اسپیشل فورس نے کوششوں کا آغاز کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ کا کاروبار سب سے زیادہ انڈر ورلڈ گینگز کرتے ہیں جس کو روکنے کے لئے ماضی میں بھی کوششیں کی گئیں مگر سب تدبیریں ناکام ہوئیں۔

ماضی کی حکومتیں اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے ان انڈر ورلڈ گینگز کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

مودی سرکار نے برسر اقتدار آنے کے بعد پہلی مرتبہ ممبئی کی ان طاقتور قوتوں کے خلاف کاروائی کا ارادہ کیا ہے اس کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  نے ممبئی میں انڈرورلڈ گینگ سے جڑے لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement

 بھارتی میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حال ہی میں درج ہوئے منی لانڈرنگ کے معاملے میں یہ تلاشی کی جارہی ہے، لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کاروائیوں سے قبل ہی انڈر ورلڈ گینگز نے اپنے ٹھکانوں سے پہلے ہی راہ فرار اختیار کر لی ہے۔

دیگر میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مہاراشٹر کا ایک لیڈر بھی ای ڈی کی رڈار پر ہے۔

ایجنسی کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ ’ممبئی میں منی لانڈرنگ معاملے میں انڈرورلڈ سے جڑے لوگوں سے متعلقہ کئی ٹھکانوں پر ای ڈی تلاشی کر رہی ہے۔ کچھ انڈر ورلڈ بھگوڑے اور لیڈران بھی جانچ کے دائرے میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر