Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبنگ خان اتنے فٹ کیسے ہیں؟ راز فاش ہوگیا

Now Reading:

دبنگ خان اتنے فٹ کیسے ہیں؟ راز فاش ہوگیا

بلاشبہ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے یہاں تک کہ 56 سال کی عمر میں دبنگ خان کسی بھی نوجوان اداکار سے کم نہیں لگتے۔

کیا آپ ان جیسا جسم رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں؟ اس حوالے سے آپ کو ایک اچھی خبر دیتے چلیں کہ ان کے فٹنس ٹرینر راکیش ادیار نے حال ہی میں سپر اسٹار کے فٹنس کے راز فاش کیے ہیں۔

ایک انٹرویو میں کوچ نے فٹنس روٹین کا انکشاف کیا ہے جسے سپر اسٹار فالو کرتے ہیں، اس میں ایک گھنٹہ طویل کارڈیو، وزن کی تربیت اور بہت کچھ شامل ہے۔

 راکیش ادیار نے کہا کہ سلمان خان کبھی بھی کارڈیو کو نہیں چھوڑتے جس میں بھاگنا، تیراکی، سائیکلنگ اور دیگر ورزش شامل ہے اور وہ وزن بڑھانے سے پہلے اسے یقینی بناتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سلمان ہر روز کارڈیو کرتے ہیں بغیر کسی گیپ کے اور یہ عادت چھوٹی عمر میں پیدا کرلی تھی جب وہ قومی سطح کے تیراک بھی تھے۔

راکیش نے سلمان خان کی عمر اور صحت کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ اب بھاری وزن سے ہلکے وزن کی طرف بڑھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان 20 ریپس کی ورزش کرتے ہیں، ہم والیوم سیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم 10-12 مختلف قسم کی ورزشیں کرتے ہیں، ہر ایک کے وہ 5 سیٹ انجام دیتے ہیں اور 20 ریپس کرتے ہیں۔

واضح رہے سلمان خان اپنی اگلی فلم ٹائیگر 3 میں نظر آنے والے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اداکار اس وقت دہلی میں شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں کترینہ کیف بھی دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی اور عمران ہاشمی بھی ان دونوں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر