
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین اگلے ماہ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے منسوخ کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے آسٹریلین سرحد پر نئی پابندیوں کے باعث آسٹریلین شہریوں کی میزبانی سے فی الحال انکار کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس صورتحال میں کچھ نہیں کر سکتے ، سرحدی معاملہ کچھ عرصے میں ہی حل ہو جائے گا جس کے بعد دوبارہ سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، اور انہوں نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فی الحال منسوخی پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
AdvertisementThe three-game series has been cancelled due to New Zealand's border controls and quarantine requirements.
We look forward to seeing the Trans-Tasman rivalry resume when we meet New Zealand in the #T20WorldCup opener later this year. pic.twitter.com/4ymaQxXHsq
— Cricket Australia (@CricketAus) February 8, 2022
دونوں ملکوں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اگلے ماہ مارچ میں نیپئیر میں کھیلی جانے تھی، پہلا میچ 17 کو، دوسرا 18 کو اور تیسرا میچ 20 مارچ کو نیپئیر کے میکلین پارک میں کھیلا جانے تھا۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی سرحد پر نئی پابندیوں کے باعث سیریز کی منسوخی ناگزیر ہو چکی تھی۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ٹیمیں اسی سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے چین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News