سابق صوبائی وزیر امداد پتافی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ناکامی لانگ مارچ کی کامیابی ہے۔
ٹنڈوالہ یار میں سابق صوبائی وزیر امداد پتافی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسد عمر کے لیئے دعا کرتا ہوں کہ وہ زندہ ہوتا، اسد عمر جب بات کرے اسے اسٹیل مل کی ویڈیو دیکھائیں۔
امداد پتافی کا کہنا تھا کہ پھر اس کو دیکھائیں کہ آپ حکمران ہوتے تو پیٹرول کا ریٹ کتنا ہوتا، گیس کی قیمت کتنی ہوتی اگر آپ زندہ ہوتے تو یہ سب کچھ دیکھتے۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کو شرم نہیں اس ملک پر انپوز کیا گیا ٹولا ہے انپوز ٹولا خدمت نہیں کر سکتا، ان کو کوئی کام نہیں آتا یہ صرف باتیں کرتے ہیں۔
امداد پتافی نے کہا کہ ان کے کسی بھی کیبنٹ میمبر کی سنجیدہ بات دیکھا دیں، لاکھ اختلاف نواز شریف سے، مگر میں کہتا ہوں وہ ایک سیاسی پارٹی ہے۔
امداد پتافی کا کہنا تھا کہ جن کی بات گالیوں سے شروع ہو اور گلوچ پر ختم ہو ان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹاپ ٹین میں ان کے نام دیئے گئے ہیں جن کی دو دو مرتبہ منسٹریاں تبدیل ہوئی ہیں، اگر وہ پہلی منسٹری میں ناکام تھے تو دوسری منسٹری میں کیسے اچھے بن گئے۔
امداد پتافی نے کہا کہ ٹاپ ٹین میں جو ہیں ان کے دس کام گنوادو، پانچ کام گنوادو، وزراء کو ٹاپ ٹین گنوانا اپنے منہ میاں مٹھو کے مترادف ہے۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جب منسٹری انفارمیشن میں ناکام ہوگیا تو محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی دے دیا ۔اس میں بھی ناکام ہوا تو پھر انفارمیشن دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ بات سمجھ سے بالاتر ہے، انکے پاس اہل افراد نہیں جو کسی بھی محکمہ کو چلا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صوبائی وزیر رہا ہوں روز کے کام انگلیوں پر گن کر بتا دوں گا اور میں فخر سے کہوں گا کہ میں نے کیئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
