Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ چین: وزیراعظم اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے، شیڈول جاری

Now Reading:

دورہ چین: وزیراعظم اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے، شیڈول جاری
چین

وزیراعظم عمران خان کل چین کے دورے پر روانہ ہونگے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم پاکستان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کرینگے۔

وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اولمپک گیمز ایک عالمی ایونٹ کے طور پر دنیا کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، شمولیت اور دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔

Advertisement

بیجنگ اولمپک گیمز کے موسم گرما اور سرما دونوں ایڈیشن کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا، چینی حکومت نے کورونا کے باوجود سرمائی اولمپک گیمز کے انعقاد کے لیے قابل تعریف انتظامات کیے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم چینی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتوں میں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

سی پیک سمیت مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی، دونوں ممالک کی قیادت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا۔

وزیر اعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تجدید عہد ہوگا۔ دورے سے متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

بیجنگ میں وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چین کے سرکردہ تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر