Advertisement
Advertisement
Advertisement

2023میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، شاہ محمود کی پیشگوئی

Now Reading:

2023میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، شاہ محمود کی پیشگوئی
شاہ محمود

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹوکوبتاؤں گا میں کون ہوں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رتوڈیرو میں تحریک انصاف کے حقوقِ سندھ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے خاندان کاتعلق شاہنواز بھٹو، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ تھا،آصف زرداری کیاجانیں اصلی بھٹو اورنقلی بھٹوکیا ہے۔

وزیرخارجہ نے اس موقع پر پیشگوئی کر دی کہ 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

تحریک انصاف کا حقوق سندھ مارچ

وفاقی وزیر اسد عمر اور صدر سندھ پی ٹی آئی علی زیدی مارچ کے دوران قادرپور رورل ہیلتھ سینٹرپررک گئے، جہاں رہنماؤں نے ہیلتھ سینٹرکی خراب صورتحال پر اظہار افسوس کیا۔

Advertisement

اس موقع پرعلی زیدی نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا نام لئے بغیر کڑی تنقید کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگ اپنے پالتو جانوروں کا ایسی جگہ علاج نہ کرائیں، یہ سمجھتا ہے سندھی قوم کے پاکستانی بھائی یہاں علاج کرائیں،اسی وجہ سے صحت کارڈ نہیں دیتا۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے مزید کہاکہ ساٹھ لاکھ بچہ سندھ میں اسکول سے باہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے باریاں لگاکرخوب مال بنایا، کیا سندھ سےایڈزکوختم کرایا؟ اسلام آباد کیا لینے جا رہے ہیں؟ بےبی زرداری ابوکا لوٹا مال بچا رہا ہے، زرداری کی محترمہ سےشادی ہوئی توقسمت کھل گئی۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن ساڑھے 3 سال سےحکومت گرانےکی ناکام کوشش کررہی ہے،آصف زرداری سینمامیں چوری کےٹکٹ بیچتےتھے۔

علی زیدی نے کہاکہ کیا سندھ میں تعلیمی ادارےٹھیک ہوگئے؟،2023 میں پی پی سندھ سے ایک سیٹ بھی نہیں جیتےگی،عوام کوزرداری مافیا کے خلاف بغاوت کرنی ہوگی، تیرکوتوڑیں گے، سندھ کوجوڑیں گے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ لیاری میں ہمارےچیتےنےبلاول بھٹوکوشکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر