صدر مملکت نے خاموشی توڑ دی؛ سرپرائز اعلان کردیا
صدر مملکت نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جنوری 2023 تک مکمل کیا جائے۔
صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت پارلیمان کو سائبر صلاحیتوں سے لیس کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی نے منصوبے کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جنوری 2023 تک مکمل کیا جائے۔
صدر مملکت عارف علوی نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ منصوبے سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
