
ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کا موسم
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان وگردونواح کا موسم
ملتان اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 87فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کا موسم
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کا موسم
خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کالام، کوہستان، بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News