بھارت کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کو ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کو گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اگرچہ جلد ہی ان کی حالت مستحکم قرار دے دی گئی تھی، لیکن ان کی صحت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے اور وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔
لتا منگیشکر کی بھانجی رچنا شاہ کا کہنا ہے کہ ‘وہ ٹھیک ہیں، ان کی عمر کو مدنظر رکھتے ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، براہ کرم ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور دیدی کو اپنی دعاؤں میں رکھیں’۔
لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن اوشا نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ “وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہی ہیں، اب ان پر کورونا کا کوئی آسر نہیں ہے، انہیں پر تھوڑا سا نمونیا ہے، وہ اب ٹھیک ہے اور ایک دو دن میں دیدی کو چھٹی مل جائے گی۔
دوسری جانب لتا منگیشکر کی ڈاکٹر پریت سمدھانی نے کہا کہ وہ اگلے 10 سے 12 دنوں تک نگرانی میں رہیں گی، لتا منگیشکر بدستور آئی سی یو ارڈ میں ہیں۔
ڈاکٹر پریت سمدھانی کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے ساتھ ساتھ وہ نمونیا میں بھی مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ 92 سالہ لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جب ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
