Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام 7 بجے تک اوٹاوا میں ٹرک مظاہرین کو پل خالی کرنے کا حکم

Now Reading:

شام 7 بجے تک اوٹاوا میں ٹرک مظاہرین کو پل خالی کرنے کا حکم

کینیڈا کی عدالت نے آج شام 7 بجے تک مظاہرہ کرنے والے ٹرک ڈرائیورز کو ایمبیسیڈر پل کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مظاہرین گزشتہ ایک ہفتے سے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

اس احتجاج میں ٹرک ڈرائیورز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے سیکڑوں ٹرک کے ہمراہ اوٹاوا میں بیرونی آمدورفت کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھی مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوٹاوا مفلوج ہو گیا ہے ، آپ اپنا احتجاج ختم کر دیں۔

واضح رہے کہ ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث اوٹاوا کا ایمبیسیڈر برج ، لنکنگ ونڈسر اور اونٹاریو کا امریکی شہروں ڈیٹرائٹ اور مشی گن سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔

Advertisement

مظاہرین کا کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے علاوہ مختلف سرحدی گزرگاہوں پر کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے.

احتجاج کے باعث کینیڈا میں مختلف معاشی اور سماجی زندگی مفلوج ہو چکی ہے، ونڈسر شہر کی آٹو موٹیو پارٹس مینوفیکچررز کی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ انہیں روزانہ 50 ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے احتجاج کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی ، جس پر عدالت نے مظاہرین کو شام 7 بجے تک تمام راستے کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر