پاکستان کے میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عامر لیاقت سے بچپن میں ہی محبت ہوگئی تھی۔
عامر لیاقت حال ہی میں اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے۔
نادر علی نے دانیہ شاہ سے سوال پوچھا آپ کو پہلی بار عامر لیاقت سے پیار کب ہوا؟
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نادر علی کے سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے عامر لیاقت سے بچپن میں پیار ہوا تھا۔
دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرانگی سے پوچھا بچپن میں؟
اس موقع پر عامر لیاقت نے نادر علی سے کہا آپ یہ پوری کہانی سنیں کیونکہ یہ سننے والی بات ہے۔
دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کو بچپن میں ٹی وی پر دیکھا کرتی تھیں۔
دانیہ نے مزید کہا جب میں روتی تھی تو میرے امی ابو ٹی وی میں عامر لیاقت کو لگاکر دکھا دیا کرتے تھے۔
نادر علی نے کہا اچھا یہ کب کی بات ہے جب آپ فیڈر پیتی تھیں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں کہا ہاں ہاں۔
ایک اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی سابقہ بیگمات کا خرچہ کون چلاتا ہے؟
عامر لیاقت نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کے خرچے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس گھر میں میری سابقہ اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لیکر دیا۔
اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام کردیا جس کی قیمت دو کروڑ روپے ہے اور اس گھر کا کرایہ وہ لیتی ہیں۔ دبئی میں، میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو بھی لیکر دی ہے جسے بیچ کر پیسے انہوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔
جبکہ عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ طوبیٰ نے مجھے موقع ہی نہیں دیا کہ میں گھر ان کے نام کردیتا وہ فوراً چلی گئی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
لیکن میں نے انہیں بلٹ پروف گاڑی دی تھی جس کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے اور وہ گاڑی ان کے پاس ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 100 انچ کا ٹی وی بھی طوبیٰ کے پاس ہے۔
نادر علی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کیا دانیہ آپ کی آخری بیوی ہیں؟
نادر کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میرا خیال ہے اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو آخری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
