
دنیا بھر میں مشہور بھارتی کامیڈین، گلوکار اور ٹی وی میزبان کپل شرما ایک مرتبہ پھر فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کس کس کو پیار کروں میں ڈیبیو کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کپل شرما اب دوسری فلم میں اپنے اداکاری کے جلوے دکھائیں گے۔
اپنی دوسری فلم میں کپل شرما بھارت کی معروف اداکارہ نندیتا داس کی زیر ہدایت اور پروڈیوسنگ میں بننے والی فلم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنسی کا طوفان بکھیرنے والے کپل اپنی نئی فلم میں فوڈ ڈلیوری بوائے کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ نندیتا داس کی زیر ہدایت بننے والی فلم ان کے لیے فلمی دنیا میں کامیابی کی سیڑھی بن جائے کیونکہ وہ اپنے کام میں بےحد پروفیشنل ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل شرما نے اپنے شو سے وقفہ لے لیا ہے اور وہ دن رات فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم میں اداکارہ شاہانہ گوسوامی کپل شرما کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔
نندیتا داس کا دعویٰ ہے کہ ان کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں کپل شرما کا کردار سب کو حیران کردے گا۔
اپنی فلم کے بارے میں کپل شرما کا کہنا ہے کہ وہ نہایت پرجوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی فنکارہ کی زیر ہدایت کام کر رہے ہیں جو شاندار اداکارہ اور بہترین ہدایتکارہ ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی وی میزبان کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے کپل شرما نے 2015 میں کس کس کو پیار کروں؟ کے نام سے آنے والی فلم میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جو ناکامی سے دوچار ہوئی۔
جبکہ 2017 میں کپل شرما کی آنے والی دوسری فلم فرنگی بھی کسی کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News