پشاور کے اسلامیہ کالج میں اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔
جائنٹ ایکشن کونسل کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی طرف سے مذاکرات اور مطالبات کی منظوری میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور چانسلر اسلامیہ کالج نے بھی چشم پوشی کر رکھی ہے، 27 جنوری سے احتجاج اور ایک ہفتہ سے ہڑتال پر ہیں۔
جائنٹ ایکشن کونسل نے مزید کہا کہ اس حوالے سے چانسلر شاہ فرمان کو خط بھی لکھا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
جائنٹ ایکشن کونسل نےمطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ طلبہ نے اسلامیہ کالج بچاؤ چندہ کیمپ بھی لگایا ہے اور یہ کیمپ اسلامیہ کالج کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
