Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان سلطانز کی ایک اور فتح؛ اسلام آباد بدترین شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

Now Reading:

ملتان سلطانز کی ایک اور فتح؛ اسلام آباد بدترین شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7 کے 29ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کا ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بالکل غلط ثابت ہوا اور ملتان سلطانز کے بولرز نے یونائیٹڈ کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز ہی بناسکی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں لیام ڈاسن نے ملتان سلطانز کے بلے بازوں کو بھی خوب پریشان کیا جس کے باعث وہ آسان ہدف بھی 4 وکٹ کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان کے ساتھ شان مسعود نے کیا، مسعود 4 رنز بنانے کے بعد لیام ڈاسن کا شکار بن گئے جس کے بعد امیر عظمت بھی اسی اوور میں 4 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

خوشدل شاہ کو جلدی بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تو وہ بھی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور لیام ڈاسن کا شکار بنے ۔ البتہ ٹم ڈیوڈ نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ زاہد محمود کا شکار بن گئے۔

کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 51 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ ڈیوڈ ویلے نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو آدھی ٹیم صرف 64 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔

Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ پال اسٹرلنگ اور الیکس پیلز کے جانے کے بعد کمزور ہوگئی تھی اور کولن منرو کی انجری کے باعث رحمت اللہ گرباز کسی حد تک بیٹنگ کو سہارا دے رہے تھے۔

تاہم اب ان کے بھی جانے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن آج مکمل طور پر فلاپ ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اب تک مکمل فٹ نہیں ہوئے ہیں جس کے باعث وہ آج کا میچ بھی نہیں کھیل رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ناصر نواز اور محمد حریرا نے اننگز کا آغاز کیا اور وہ بالتریب 14 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لیام ڈاسن آج جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے اور 10 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی کھیلی تاہم اگلی ہی گیند پر ڈیوڈ ویلے نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔

Advertisement

اعظم خان بھی بدقسمت رہے اور صرف 8 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھانی کا شکار بن گئے جب کہ دانش عزیز صرف 6 ربز کے مہمان ثابت ہوئے اور کپتان آصف علی کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، وہ اس  بار بھی 9 رنز ہی بناسکے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1495423515746611203

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے آخری لمحات میں بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے باعث ٹیم 100 رنز بنانے میں کامیاب رہی، محمد موسی 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ظفر گوہر نے 9 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2،2 ، ڈیوڈ ویلے، شاہنواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر