Advertisement
Advertisement
Advertisement

“لَو بائٹ” کا نشان یا کچھ اور، بولی وڈ اداکارہ خبر پر سیخ پا

Now Reading:

“لَو بائٹ” کا نشان یا کچھ اور، بولی وڈ اداکارہ خبر پر سیخ پا

بولی وڈ اداکارہ اور ماڈل اُروشی روٹیلا ایک گلیمرس ڈیوا ہیں جو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنا جلوہ دکھا چکی ہیں۔

اروشی کو حال ہی میں ایئر پورٹ پر دیکھا گیا تھا، تاہم دلوں بجلیاں گراتی حسین ترین اداکارہ کی گردن پر نشان نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

اُروشی روٹیلا کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ ریڈ سیکوئن ٹاپ اور بلیک منی اسکرٹ پہنے، بڑا چشمہ لگائے بیحد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

صحافیوں کو پوز دیتے ہوئے انہوں نے تصاویر بھی کلک کرائیں۔ جن میں ان کی گوری گردن پر لال رنگ کا نشان صاف نظر آرہا ہے۔

جب ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں اس نشان کو “لَو بائٹ” قرار دیا تو اداکارہ غصے سے بھڑک اٹھیں۔

Advertisement

ناراض اُروشی روٹیلا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، یہ میری لال لپ اسٹک ہے، جو میرے ماسک کی وجہ سے پھیلی گئی ہے۔ کسی بھی لڑکی سے پوچھیں کہ سرخ ہونٹوں کو برقرار رکھنا کتنا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آتا لوگ کسی کی شبیہ خراب کرنے کے لیے کچھ بھی لکھ سکتے ہیں، خاص کر لڑکیوں کے بارے میں۔ آپ لوگ اپنے فائدے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلانے کی بجائے میری کامیابیوں کے بارے میں کیوں نہیں لکھتے؟

Advertisement

 خیال رہے کہ اُروشی اپنے خوبصورت انداز کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں اور اپنی بولڈنیس اور گلیمرس لک کیلئے مشہور ہیں۔

اُروشی روٹیلا کے انسٹاگرام اکاونٹ میں ان کی ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور سپر بولڈ تصویریں دیکھنے کو مل جائیں گی۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی زبردست فین فالوونگ ہے، جو ان کی ہر ایک پوسٹ پر نظر رکھتے ہیں۔

اروشی کی ایسی ہی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جس میں وہ 50 لاکھ روپے کے گاون میں بجلیاں گراتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر