
بالوں کے سفید ہونے کو عمر سے منسلک کیا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔
آج کل بہت کم عمر میں ہی لڑکوں اور لڑکیوں کے بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اس کی مختلف وجوہات ہو سکتیں ہیں مگر وجہ جو بھی ہو اُس کی وجہ سے انہیں کیمیکل والے ہئیر کلر کا استعمال کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کے بال مزید خراب ہو جاتے ہیں۔
لیکن اب سفید بالوں کو کالا کرنے کے انہیں کیمیکل والے کلر کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہم آج آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسا حیرت انگیز نسخہ جس کو آزما کر آپ کے بال ہو جائیں گے جڑوں سے سِروں تک کالے اور چمکدار۔
سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا نسخہ
سب سے پہلے 2 گلاس پانی ایک برتن میں ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔
اب اس میں 8 سے 10 اخروٹ کے چھلکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر اُبال لیں۔
جب یہ اچھی طرح ابل جائیں اور ان کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس پانی کو چھان لیں۔
اب اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ایک چمچ آملہ ملائیں۔
اب اسے ایک اسپرے والی بوتل میں نکال لیں، بالوں میں روزانہ رات اس پانی کا اسپرے کریں اور صبح سر دھو لیں۔
اس کے استعمال سے سفید بال چند ہی دنوں میں جڑوں سے سروں تک کالے ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News