Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا قمر کب اور کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ انوشے اشرف کا انکشاف

Now Reading:

صبا قمر کب اور کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ انوشے اشرف کا انکشاف

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف ٹو بی اونسٹ شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ صبا قمر جلد شادی کرنے والی ہیں۔

سابق وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف حال ہی  میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر باتیں کیں۔

شو میں بات چیت کے دوران انوشے اشرف نے صبا قمر کے بارے میں انکشاف کیا کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں اور وہ کس سے شادی کر رہی ہیں انوشے اُن کے ہونے والے ساتھی کو بھی جانتی ہیں۔

تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

اپنی شادی سے متعلق کئے گئے سوال پر انوشے نے کہا کہ دو سال تک ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے گھر والے ان سے شادی کا کہتے ہیں۔

Advertisement

اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوشے کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل تقریبا ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کرلیے۔

انوشے اشرف کے مطابق تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی تعلقات ختم کیے۔

تاہم اداکارہ نے اپنے ماضی میں ہونے والے ممکنہ شریک حیات سے تعلقات کیوں ختم کیے اور وہ کون تھے اس حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

انوشے نے ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، انوشے کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔

شادی ہوتے ہوتے رہ گئی، انوشے اشرف—اسکرین شاٹ

Advertisement

اسکرین پر کم دکھائی دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انوشے نے کہا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر