فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل جانے سے ڈر لگتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ساری دنیا کو بتایا گیا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرز لندن میں موجود ہے اور اب میڈیکل رپورٹ امریکہ کے ڈاکٹر سے لکھوا لی ہے۔
ساری دنیا کو بتایا گیا کہ نواز شریف کے ڈاکٹرز لندن میں موجود ہے اور اب میڈیکل رپورٹ امریکہ کے ڈاکٹر سے لکھوا لی ہے۔
اس رپورٹ کے بعد ن لیگ کے ان تمام رہنماؤں کے بیانات جھوٹ ہوگئی جو کہہ رہے تھے میاں صاحب واپس آرہے جبکہ رپورٹ یہ بیان کررہی نوازشریف کو جیل جانے سے ڈر لگتا ہے۔ pic.twitter.com/nENQUZf539Advertisement— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 1, 2022
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے بعد ن لیگ کے ان تمام رہنماؤں کے بیانات جھوٹ ہوگئی جو کہہ رہے تھے میاں صاحب واپس آرہے جبکہ رپورٹ یہ بیان کررہی نوازشریف کو جیل جانے سے ڈر لگتا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی دلچسپ میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی ، امید ہےعدالت نوازشریف کی جعلی رپورٹ کا نوٹس لے گی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی رپورٹس سے پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ، رپورٹ کے مطابق ہائیڈ پارک کےعلاوہ کہیں بھی نہیں جانا چاہیے ، نوازشریف کے پاس ایک ہی راستہ ہےعوام کا پیسہ واپس کریں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرشال کے مطابق نوازشریف سفرنہیں کرسکتے ، ڈاکٹرشال امریکا میں رہتے ہیں ، امریکا میں رہنے والےڈاکٹر نے لندن میں رہنے والے کی رپورٹ دی۔ ذاتی معالجوں سے جعلی رپورٹس بنوا کربھیج دی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی۔
ڈاکٹر نے کہا تھا کہ نواز شریف پاکستان نہیں آ سکتے ، نواز شریف کا پاکستان آنا ان کی صحت مزید خراب کر سکتا ہے۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی۔
طبی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں ، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اوراس دوران کورونا سے بچاؤ کے اقدامات بھی کریں۔
ڈاکٹر نے رپورٹ میں کہا تھا کہ نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، وہ ابھی شدید ذہنی دباؤمیں ہیں، اگرعلاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر فیاض شوال نے کہاکہ کوئی سوال ہو تو میرے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
