Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامو فوبیا کی بدترین قسم بھارت میں نظر آرہی ہے، نوم چومسکی

Now Reading:

اسلامو فوبیا کی بدترین قسم بھارت میں نظر آرہی ہے، نوم چومسکی

معروف امریکی مفکر و نقاد پروفیسر نوم چومسکی نے کہاہے کہ اسلامو فوبیا کی بدترین قسم بھارت میں نظر آرہی ہے، جہاں مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کا خاتمہ کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کانگریس کی بریفنگ کے لیے ریکارڈ شدہ پیغام کی صورت میں دیا۔

انڈین امریکن مسلم کونسل  اور 16 دیگر معروف تنظیموں نے 9 فروری کو کانگریس کی بریفنگ کا انعقاد کیا جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی مسلمانوں کے ساتھ سلوک کومہلک، خوفناک اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا گیا۔

اس حوالےسے نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا بھارت میں سب سے مہلک شکل اختیار کر رہا ہے جہاں مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کو ایک نسل پرست ہندو ریاست میں تبدیل کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں تقریباً 25 کروڑ مسلمان ایک مظلوم اقلیت بن کر رہ گئے ہیں۔ بھارت کے انتہا پسند رہنما ملک کو نفرت، خوف اور خونریزی کے ہولناک راستے پر گامزن کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر