
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے خاوند وکی کوشل کے لئے ایک پیار بھرا پیغا جاری کیا ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے وکی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ہم اس سال رومانوی انداز میں ڈنر نہیں کرسکیں لیکن تم نے ہر مشکل لمحے کو بھی ہمارے لئے ہر ممکن کوشش سے خوبصورت بنایا ہے۔
اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنی اور وکی کی کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ و اداکارہ کترینہ کو بوسہ دیتے ہیں اور گلے سے لگائے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کو صرف 2 ماہ کا عرصہ گزرا ہے جس دوران انہیں کام اور مصروفیات کی وجہ سے زیادہ وقت ساتھ گزارنے کو نہیں ملا ہے۔
یہ جوڑا اکثر اپنے کام کے سلسلے میں الگ الگ شہروں میں ہوتے ہیں لیکن پھر بھی تہواروں اور خوشی کے موقعوں پر ہمیشہ ساتھ ہی نظر آئیں ۔
آج بھی اس خوبصورت دن ک مناسبت سے دونوں اس خوبصورت تصویر میں ایک ساتھ خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News