Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی عام آدمی کے حق پرمزید ڈاکا ڈالنے کی کوشش نہ کرے، خالد مقبول

Now Reading:

پیپلزپارٹی عام آدمی کے حق پرمزید ڈاکا ڈالنے کی کوشش نہ کرے، خالد مقبول

خالد مقبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عام آدمی کے حق پرمزید ڈاکا ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے کے ذریعےعوام کوسب کچھ دیدیا ، فیصلےکے ذریعے میئرکواختیارات ملیں گے ، صوبائی حکومت سپریم کورٹ کےفیصلے پرعمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کومتنبہ کرتا ہوں عدالتی فیصلے کے سامنے نہ کھڑے ہوں ، پیپلزپارٹی عام آدمی کے حق پرمزید ڈاکا ڈالنے کی کوشش نہ کرے ، عدالتی فیصلہ صرف شہری نہیں، ہرعلاقے کی فتح ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں بسنے والے تمام لوگوں کوخوشی میں شامل کرنا چاہتے ہیں ، 18ویں ترمیم اختیارات نچلی سطح پرمنتقلی کی تھی ، سپریم کورٹ نےفیصلے میں ڈائریکشن بتا دی۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پورا پاکستان مستفید ہوگا ، ہماری جدوجہد عام آدمی کی دہلیزتک اختیارات پہنچانےکی تھی ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہماری فتح ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرشکریہ ادا کرتے ہیں ، آئین کی روح کے مطابق بلدیاتی نظام کی درخواست دی تھی ، آج سب کیلئے شکر اور اطمینان کا دن ہے۔

دوسری جانب سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم ترین اور تاریخی فیصلہ دیا ہے ، یہ فیصلہ ایم کیو ایم کی تاریخی 2017 کی پٹیشن پر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پٹیشن میں نے اور میری رابطہ کمیٹی نے 2013 کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی تھی ، پی پی نے 2021 میں ایک بار پھر نیا بلدیاتی کالا قانون نافذ کیا ، ہم نے کہا تھا کہ ایس بی سی اے ، کے ڈی اے ، واٹراینڈ سیوریج بورڈ و سمیت دیگر اداروں کو شہری حکومتوں کے ماتحت کیا جائے ، جسکی عدلیہ نے آج تائید کی۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2021 کے بلدیاتی قانون کے خلاف تھے ، سپریم کورٹ نے ہمارے پٹشین پر فیصلہ دیا ، سیاسی مالی اختیار لوکل گورنمںٹ کو دیا جائے ، پاکستان میں دوسطح کی حکومتیں نہیں ہونی چاہیے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ وفاقی  سطح پر جمہوریت ہے لیکن لوکل گورنمٹ میں جمہوریت نہیں ہے ، سپریم کورٹ نے 58 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے ، دو ہزار سترہ میں بحیثیت ایم کیو ایم کے سربراہ میں نے یہ پیٹیشن دائر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اٹھائیس دن کا دھرنا نہیں دیا بلکہ پانچ سال کی محنت کی ہے ، جماعت اسلامی کے دھرنے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پی ایس پی کے دھرنے کو بھی سراہاتا ہوں۔

Advertisement

 فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان پر تشدد کیا جو سراسر ذیادتی ہے ، ہیپلز پارٹی نے احتجاج کرنے والوں کو ڈنڈوں سے پٹوایا جو ظلم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر