حکومت بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں 35 سالوں سے ترقیوں کے منتظر 14 سو سے زائد اساتذہ کی پرموشن کی منظوری دے دی.
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھالیا۔
سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور انکی بروقت ترقیوں کی حکومتی پالیسی کے تحت اہم پیش رفت ہوئی۔
چیف سیکریٹری مظہر نیاز رانا کی سربراہی میں صوبائی پروموشن بورڈ کی 848 ایس ایس ٹی مرد اساتذہ کو ہیڈماسٹر اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
بورڈ نے 603 ایس ایس ٹی خواتین اساتذہ کو ہیڈمسٹریس اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی منظوری دی۔
محکمہ تعلیم میں اتنے بڑے پیمانے ترقیوں کا یہ عمل 35 سال بعد ہوا، ترقی پانے والے اساتذہ نے وزیراعلئ بلوچستان، وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور چیف سیکریٹری بلوچستان مظہر نیاز رانا سے اظہار تشکرکیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
