
پاکستان میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ کرنا ایک ڈراؤنا خواب ہے۔
پاکستان کی پیس بیٹری کے اہم رکن حسن علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کر کے میں آج بھی اپنے آپ سے شرمسار ہوں۔
پیسر نے کہا کہ ڈراپ کیچ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی تھی، یہ لمحہ کبھی بھی زندگی سے نہیں نکل سکتا، میچ میں شکست کے بعد میرا دل بیٹھ سا گیا تھا۔
حسن علی نے کہا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مجھے مسلسل دو راتوں تک نیند نہیں آئی۔
پیسر کے مطابق ہماری ٹیم پورے ورلڈ کپ کے دوران بہترین کھیل پیش کرتی آئی تھی، اور سیمی فائنل میں بھی میچ ہمارے ڈراپ کیچ سے قبل ہماری گرفت میں تھا۔
حسن علی نے میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، کھلاڑی ہی میچ جتواتے ہیں تو کھلاڑی ہی میچ ہراوتے ہیں ۔
حسن نے مزید کہا کہ میں نے سیمی فائنل کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نیٹ پر خوب پریکٹس کی اور اپنی کیچ پکڑے کی صلاحیت کو بہتر بنایا اور نو بال پر بھی کام کیا۔
حسن علی نے کہا سیمی فائنل میں شکست کے بعد مجھ پر بہت تنقید ہوئی لیکن میں اپنی اہلیہ اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News