Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، پاکستانی اشیا خورونوش کی درآمدات میں بھاری اضافہ

Now Reading:

لاہور، پاکستانی اشیا خورونوش کی درآمدات میں بھاری اضافہ

لاہور، پاکستانی فوڈ آئٹمز کی امپورٹ میں بھاری اضافہ، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوڈ آئتمز کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے باعث امپورٹ کے سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔

سال  2020 کے  9کھرب 43ارب روپے کے مقابلے میں2021 میں 14کھرب52ارب 55کروڑ روپے کی ریکارڈ درآمدات کی گئیں۔2021 میں ایک کھرب 71ارب سے 36لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی گئی۔

 

گزشتہ سال 22ارب 44 کروڑ روپے سے 2لاکھ 81ہزار میٹرک ٹن چینی امپورٹ کی گئی جبکہ سال 2020میں 69 کروڑ60لاکھ مالیت کی 7ہزار 609 میٹرک ٹن چینی امپورٹ کی گئی تھی۔

Advertisement

 سال 2020 میں تین کھرب 20ارب 50 کروڑ روپے مالیت سے 29لاکھ 70ہزار میٹرک ٹن پام آئل امپورٹ کیا گیا۔ سال 2021 میں 4 کھرب 64 ارب 40 کروڑ کی لاگت سے 31لاکھ 97ہزار میٹرک ٹن پام آئل امپورٹ کیا گیا۔

واضح رہے، دالوں کی امپورٹ میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

سال 2021 میں 12لاکھ 11ہزار کے مقابلے میں 12لاکھ 66 ہزار دالیں درآمد کی گئیں۔ سال 2020میں 92ارب 74 کروڑ روپے سے 2لاکھ 21ہزار میٹرک ٹن چائے امپورٹ کی گئی جبکہ سال 2021میں ایک کھرب 10ارب روپے سے 2لاکھ 58 ہزار میٹرک ٹن چائے امپورٹ کی گئی۔

سال 2020میں 84 ہزار میٹرک ٹن ،سال 2021میں ایک لاکھ 16ہزار میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا۔

ملک میں کریم اور بے بی فوڈ کی درآمد میں کمی دیکھنے میں آئی۔ 59 ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں 58ہزار میٹرک ٹن کریم اور بے بی فوڈ امپورٹ کیا گیا

تاہم، ڈرائی فروٹس کی امپورٹ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 22 ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں 78 ہزار میٹرک ٹن کی امپورٹس کی گئیں۔

Advertisement

زندہ جانوروں کی امپورٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔ سال 2020 میں  9لاکھ 79ہزار 2021میں 6لاکھ 81ہزار جانور درآمد کئے گئے۔

 پاکستان بریڈنگ کےلئے پرندے اور گائے امریکہ سے امپورٹ کرتا ہے تاہم، بریڈنگ کےلئے گھوڑوں کی امپورٹ برطانیہ، نیدرلینڈ اور ارجنٹینا سے کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر