صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت کنٹونٹمنٹ بورڈزایکٹ میں ترمیم کرکے اساتذہ اورطلباءکی تشویش کا ازالہ کرے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے رویو پیٹیشن پر اسٹے آرڈر میں توسیع موقف کی فتح ہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ42 کنٹونمنٹ ایریاز سے پرائیویٹ ا سکولز کی بے دخلی کے برخلاف اسٹے آرڈر میں توسیع دینے پرسپریم کورٹ کے شکرگزار ہیں۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا کہ تعلیم دینا اور تعلیمی اداروں کو آئین کے آرٹیکل 18،24 آرٹیکل کے تحت آئینی حق اور تحفظ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 42کنٹونٹمنٹ بورڈز میں 30ہزار پرائیویٹ اسکولز، 4 لاکھ اساتذہ 40لاکھ طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ 30ہزار پرائیویٹ اسکولز کی بے دخلی سےآوٹ آف اسکولز بچوں میں خطرناک اضافہ ہوگا، بے دخلی کا فیصلہ مستقل واپس لیا جائے۔
کاشف مرزا نے کہا کہ چیف جسٹس، وزیراعظم، آرمی چیف کنٹونمنٹ ایریاز سے اسکولز کی بے دخلی رکوائیں، ملک بھر میں کنٹونٹمنٹ بورڈزحکام کے پاس تعلیم کامتبادل نظام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بےدخلی کی وجہ سےمزید40 لاکھ بچے اسکول چھوڑ کرآؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد 3کروڑ ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
