سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر دو آپریشنز کیے جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد اللہ نور کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اللہ نور کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گرداللہ نور برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، گرینیڈز، مارٹرز اور آلات مواصلات برآمد کر لئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنوبی وزیرستان مکین میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایم 16 رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، اسلحہ درہ آدم خیل منتقل کرنے والے 4 افراد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
