Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ اور پی پی مکمل جہالت میں ڈوب چکی ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

ن لیگ اور پی پی مکمل جہالت میں ڈوب چکی ہے، خرم شیر زمان
خرم شیر زمان

پی پی کی ایم کیو ایم کےساتھ بیوفائی کے کئی قصے مشہور ہیں، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی مکمل جہالت میں ڈوب چکی ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے خوشگوار ملاقات کی ویڈیو نے اپوزیشن پر سوگ طاری کردیا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر نےکہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین پر اپوزیشن کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے، اپوزیشن ایسے پروپیگنڈے کو بےشرمی نہیں بلکہ اپنا کمال سمجھتی ہے۔

شیر زمان نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی جگہ کوئی حیا دار ہوتا تو اب تک گوشہ نشین ہوجاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی مکمل جہالت میں ڈوب چکی ہے، عمران خان کو گرانے والے خود قوم کے سامنے گر چکے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے عمران خان کا انتہائی بےمثال اور پروقار استقبال کیا، عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کریگا۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح بیجنگ سے اسلام آباد کے لیے روانگی سے قبل عمران خان نے وفد کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے آن لائن ملاقات کی۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس اہم ملاقات میں سی پیک، افغانستان سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے ۔

دورہ چین، وزیراعظم کی دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، اسد عمر، شوکت ترین اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جب کہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے آگے بڑھنے ، علاقائی وعالمی تشویش کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر