
خون کا گاڑھا پن کئی جان لیوا امراض کی وجہ بنتا ہے جبکہ اس میں لوتھڑے بننے کا عمل فالج اور ہارٹ اٹیک کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔
اس کی شناخت کا ایک انتہائی کم خرچ نظام بنایا گیا ہے جو اسمارٹ فون کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایک چھوٹے سے پلاسٹک کپ کو اسمارٹ فون سے منسلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے کہ خون میں تھکے بننے کا عمل کس قدر ہے یا کتنی تیزی سے ہورہا ہے بلکہ اس اسمارٹ فون کا سافٹ ویئر یہ بھی بتاتا ہے کہ آیا ڈاکٹر کے پاس جانا ضروری ہے یا نہیں یا پھر خون پتلا کرنے والی ادویہ کی ضرورت کس قدر ہے۔
اس میں خون کا ایک قطرہ ایک چھوٹے سے پلاسٹک کے پیالے میں ڈالا جاتا ہے۔ اس میں پہلے سے ہی تانبے کے بہت چھوٹے اور باریک ذرات ملے ہوتے ہیں۔ فون کی تھرتھراہٹ سے کپ کے اندر لہو میں حرکت ہوتی ہے اور اسمارٹ فون کا کیمرہ اس عمل کو ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔
اب اگر خون میں جمنے یا لوتھڑے بننے کا رحجان معمول سے زیادہ ہے تو باریک دھاتی ذرات کی حرکت سست ہوتے ہوتے تھم جاتی ہے اور سافٹ ویئراس کا اندازہ لگالیتا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پورے نظام کی قیمت صرف 35 ڈالر ہے اور مزید کاوش سے قیمت اور بھی کم ہوسکتی ہے۔
اسے بلڈ کلوٹنگ اسمارٹ فون سسٹم کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے لوگ اپنے خون کی کیفیت معلوم کرسکتے ہیں۔ تاہم اب بھی اسے ایک معیاری (اسٹینڈرڈ) طریقہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے لیے سائنسداں مزید آزمائش کررہے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News