نیوزی لینڈ میں جاری ٹیسٹ سیریز میں میزبان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو ایک اننگ اور 276 رنز کی ہزیمت آمیز شکست سے دوچار کر دیا۔
جنوبی افریقہ کی ناقص بیٹنگ ، خراب فیلڈنگ اور ناتجربہ کار بالنگ کی بدولت کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا نتیجہ تین دن میں سامنے آ گیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کیویز کے بالر میٹ ہینری کی شاندار بالنگ کے باعث پہلی اننگ میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، میٹ ہینری نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
کیویز نے اپنی پہلی اننگ میں پروٹیز کے سامنے 482 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا، جس میں ہینری نکولس نے شاندار 105 رنز کی سنچری بھی شامل تھی۔
نیوزی لینڈ کی اننگ کے دوران جنوبی افریقہ کے فیلڈرز نے سات کیچز ڈراپ کئے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کا 387 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگ کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن تھا، 34 رنز کے مجموعی اسکور پر پروٹیز کے ٹاپ بیٹسمین واپس پویلین لوٹ گئے تھے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کوئی رن نہ بنا سکے، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم محض 111 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں ٹم ساؤتھی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز کے عیوض 5 پروٹیز بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔
پہلی اننگ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے کیوی بالر میٹ ہینری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
