مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1350 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14108 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1350 نئے کیسز سامنے آئے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7606165 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں ابتک 543515 کیسز ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ابتک 35087198 یعنی64.23 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 509960 ویکسینیشن کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 911 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ابتک 489823 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 7849 ہوگئی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 45843 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 45974 مریض گھروں اور 39 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں اور مختلف اسپتالوں میں 430 مریض زیرعلاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرہ 292 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 1100کورونا کیسز میں 925نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 452، ضلع جنوبی میں251 اور کورنگی میں 103نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع وسطی میں 66 ، ضلع غربی میں31 اورملیر میں 22 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 1350 کورونا کیسز میں 882 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔
مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں360، کراچی جنوبی میں 284، کراچی وسطی میں 92، کورنگی میں 76، ملیر میں 39 اور کراچی غربی میں 31 مزید کیسز ظاہر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 197، سجاول میں 27، جام شورو میں 23، سکھر میں 21، میرپور خاص میں 20، ٹنڈو محمد خان میں 19، مٹیاری میں 17، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 16-16، لاڑکانہ میں 14، جیکب آباد میں 12، کشمور میں 11، ٹھٹہ ، سانگھڑ اور گھوٹکی میں 10، بدین، شکارپور اور خیرپور میں میں 8-8، ٹنڈو الہیار میں 7، نواب شاہ میں 4، دادو اور قمبر میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
