 
                                                                              آج سام سنگ گیلکسی ایس 22 سمیت کئی مصنوعات کی براہِ راست رونمائی کررہا ہے اور اسی دوران گیلکسی واچ فور میں اہم، مثبت اور انقلابی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

پہلی تبدیلی میں آپ کی نیند کا معیار چیک کرنے والا جدید ٹریکر اور فٹنس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ آپشن واچ فور اور واچ فور کلاسک دونوں میں ہی شامل ہوں گی۔ دوسری جانب ٹیک ریڈار اور دیگر تجزیاتی ویب سائٹ پہلے ہی اسے بہت معیاری اور بہتر قرار دے چکی ہیں۔

اس کے علاوہ گھر میں رہتے ہوئے ورزش کی مشہور ایپ کرس ہیمس ورتھ ٹریننگ سینٹر پلیٹ فارم کی مفت 30 روزہ رسائی بھی شامل ہے۔ لیکن اس میں بطورِ خاص صحت اور تندرستی پر ہی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔ اگر آپ مسلسل چند روز تک یہ واچ استعمال کریں تو اس دوران آپ کی صحت و تندرستی کی ایک رپورٹ جاری کرسکے گی۔
اس کے بعد واچ میں گوگل اسسٹنٹ بکس بی دونوں وائس اسسٹنٹ سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ یہ واچ کئی ڈیزائن اور رنگوں میں پیش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 