Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں ورزش دماغی قوت بڑھاتی ہے

Now Reading:

ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں ورزش دماغی قوت بڑھاتی ہے

ورزش کے فوائد کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے اور اب ایک نئی تحقیق سے یہی بات سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل ماہرین ہر ورزش اور جسمانی سرگرمی کو ہر عمر اور طبقے کے افراد کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے رہے ہیں۔

اس پر مزید مہر ثبت کی ہے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنسدانوں نے پہلے مرحلے میں 90 افراد کو جسمانی سرگرمی نوٹ کرنے والے آلات پہنائے اور گھر پر رہتے ہوئے ہی ان کا جائزہ لیا۔ اس تجربے کا مقصد یہ بھی تھا کہ کسی طرح بزرگوں کی جسمانی کیفیات کو گھر پر رہتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیم دور سے جانچ سکے اور اس میں بھی کامیابی ہوئی ہے۔

 ڈاکٹروں کا خیال ہے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے لوگوں کے معمولات جامد ہوچکے ہیں اورورزش نہ کرنے سے کئی عوارض کے شکار ہورہے ہیں۔

سائنسدانوں نے دوسرے تجربے میں 50 سے 74 سال تک کے افراد کو گھر میں ہی جسمانی ورزش کا کہا۔ پھر 90 سالہ اور دوسرے گروہ میں شامل افراد کو بعض دماغی اور اکتسابی ٹیسٹ دیئے گے۔ اس کی تحقیقات ایک ریسرچ جرنل جے ایم آئی آر ہیلتھ میں شائع ہوئی ہیں۔

Advertisement

ماہرین نے نوٹ کیا کہ جن جن افراد نے روزانہ ورزش میں کچھ وقت گزارا ان کے دماغ اور ذہنی کیفیت دیگر کے مقابلے میں بہت اچھی دیکھی گئی۔  سائنسدانوں نے کہا ہے کہ درمیانی عمر، ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد ورزش اور جسمانی مشقت سے گزریں تو اس کے روزانہ کی بنیاد پر فوائد حاصل ہوسکتےہیں۔ یہ فوائد فوری طور پردماغی بہتری ، یادداشت اور فوری ردِ عمل کے کاموں کی بہتری کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق  اب کووڈ وبا کے دوران ریموٹ ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل آلات استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو جسمانی مشقت کی جانب سے راغب کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بھی ان کے منفی اثرات کا جائزہ لے سکتے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر