
یہ بات ہر لحاط سے ثابت ہوچکی ہے کہ متوازن غذا کے ہمارے جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں یہاں تک کہ عمر کی طوالت میں صحت بخش غذا کا اہم کردار ہوتا ہے۔
اسی لیے غذائی ماہرین، سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے مل کر ایک آن لائن کیلکیولیٹر وضع کیا ہے جس میں آپ اپنے روزمرہ معمولات اور غذائی عادات شامل کرکے اس کے زندگی پر اثرات کا حساب لگاسکتے ہیں۔ اس کی تفصیلات 8 فروری پی ایل او ایس میڈیسن نامی آن لائن جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
مقالے میں کہا گیا ہے کہ پھل، سبزیاں، مکمل اناج، دالوں اور ریشے دار غذا کے بدن پر زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ غذائی عادات بدل کر ان کے فوائد عمر کے کسی بھی حصے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں بزرگ افراد کی رہنمائی بھی شامل ہے۔
اس وقت بھی غلط یا ناکافی غذا سے دنیا بھر میں سالانہ ایک کروڑ دس لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ یہ کیلکیولیٹر متناسب خوراک کے بدن پر حقییقی اثرات ظاہر کرتا ہے۔ اسے فوڈ فور ہیلدی لائف کیلکیولیٹر کا نام دیا گیا ہے جس کا لنک یہ ہے۔
https://priorityapp.shinyapps.io/Food/
یہاں تک کہ یہ بتاتا ہے کہ اگر 60 برس کے بزرگ بھی درست غذا کھائیں تو اس عمر میں بھی ان کی عمر 8 تا 12 برس تک بڑھ سکتی ہے۔
فوڈ فور ہیلدی لائف کیلکیولیٹر ناروے کی جامعہ برجن کے لارس فیڈنیس اور ان کے ساتھیوں نے اسے ڈیزائن کیا ہے۔ تحقیق میں شامل ماہرین کا اصرار ہے کہ غذا سے بے شمار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ نے بے اعتدالی میں زندگی گزاری ہے تو اب بھی اس کیلکیولیٹر سے رہنمائی لی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News