Advertisement
Advertisement
Advertisement

’حکومتی وسیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا‘

Now Reading:

’حکومتی وسیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا‘

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی وسیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحمان ملک کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک نے ہمیشہ دیانت داری اور اصولوں کی سیاست کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی تو رحمان ملک تھے کہ جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کیا، حکومتی و سیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ رحمان ملک کی تصنیفات اس بات کی گواہ ہیں کہ خطے کی صورت حال پر ان کا عبور غیرمعمولی تھا۔

Advertisement

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

چند ماہ قبل رحمان ملک کورونا کا شکار ہوئے تھے، جس سے ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے تھے۔

رحمان ملک کئی روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات خالق حقیقی سے جاملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر