
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کی رائے ہے کہ جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) آس پاس ہوتی ہے تو کچھ کھلاڑی بین الاقوامی میدان میں اپنا بہترین مظاہرہ نہیں کرتے۔
سنیل گواسکرنے کہا کہ نیلامی تمام کھلاڑیوں کے لیے زندگی بدلنے والی ہے کیونکہ یہ ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے محفوظ مستقبل کے دروازے کھولتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسی کوئی چوٹ نہ ہو جو انہیں آئی پی ایل کے لیے فٹ ہونے سے روکے اور اس سیکیورٹی سے محروم رہے جس کی آئی پی ایل معاہدہ ضمانت دیتا ہے۔
لیجنڈری بلے باز نے یہ بھی بتایا کہ لوگ ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے مقابلے دو روزہ آئی پی ایل 2022 میگا نیلامی میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2022 مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کی امید ہے اور مئی کے آخر تک جاری رہے گی۔
کوویڈ 19 کی صورتحال اور بائیو ببل کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کے ممبئی میں انعقاد پر غور کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News