
شاہد خاقان
شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہےکہ اتحادیوں نےکہہ دیا وہ ریاست کےساتھ ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست حکومت کےساتھ ہے،جب تک ریاست حکومت کےساتھ ہےہم بھی ان کےساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جس دن کالز بند ہوں گی اسی دن عدم اعتماد ہوجائےگا،حکومت ٹیلی فون کالز پر کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان 23 سال بعد 23 فروری کو روس کا دورہ کریں گے
سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے بتایاکہ ایف آئی اے نےٹوئٹ کرنے پرن لیگ کے ورکر کو گرفتار کرلیا، اب ملک میں ٹوئٹ کرنابھی جرم بن گیا۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ چیئرمین نیب بتائیں سیاستدانوں سےکتنی ریکوری کی۔548 ارب روپے میں سے کتنے پیسے سیاستدانوں سے آئے ؟
شاہد خاقان نے مزید کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے ٹی وی کیمرے لگائیں اور احتساب کا عمل عوام کو دکھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News