Advertisement
Advertisement
Advertisement

قابلِ اعتراض حالت کی وجہ سے ماڈل ویٹیکن سٹی سے بے دخل

Now Reading:

قابلِ اعتراض حالت کی وجہ سے ماڈل ویٹیکن سٹی سے بے دخل

روم کا دورہ کرنے والی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو قابلِ اعتراض لباس کی وجہ سے ویٹیکن سٹی سے باہر نکال دیا گیا۔

جوجو وئیراواس نامی انفلوئنسر کا دعویٰ ہے کہ وہاں کے عملے نے انہیں ‘بہت زیادہ قابل اعتراض حالت’ میں ہونے کی وجہ سے وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔

جوجو جنوری میں ویٹیکن میں اپنے دن کا لطف اٹھا رہی تھیں۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے لباس کا انتخاب ایک مسئلہ ثابت ہوگا۔

برزایل سے تعلق رکھنے والی انسٹاگرام ماڈل نے الزام لگایا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ مناسب لباس نہیں پہنی ہوئیں اس لیے آپ کو مقدس مقام سے جانا ہوگا۔

جوجو کہتی ہیں کہ وہ اس شخص کی جانب سے نکالے جانے پر “بے عزتی” محسوس کر رہی ہیں، حالانکہ وہ صرف تصویریں لینے کے لیے مقدس شہر گئی تھیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ویٹیکن سٹی عیسائیت کا ایک مقدس شہر سمجھا جاتا ہے۔

جوجو نے بتایا کہ “وہاں کام کرنے والا ایک شریف آدمی میرے قریب آیا اور کہا کہ یہ جگہ عبادت کے لیے ہے اور میں نے مناسب لباس نہیں پہنا ہوا، اس نے مجھے وہاں سے جانے کے لیے کہا اور ویٹیکن سے باہر نکال دیا”۔

Photograph of Juju Vieira

جوجو کی ویٹیکن میں لی گئی ایک تصویر

جوجو نے مزید کہا کہ وہاں دوسرے لوگ بھی تھے جنہوں نے یہ سب سنا اور انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ ویٹیکن میں مرد اور خواتین زائرین دونوں کے لیے لباس کا سخت ضابطہ اخلاق نافذ ہے، ویٹیکن میں کندھوں اور گھٹنوں کو ہر وقت ڈھانپنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، “خواتین کو بغیر آستین والے ٹاپس، کراپ ٹاپس، یا تنگ قمیضیں پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ کندھوں کو ڈھانپنا ضروری ہے، اگر اسکرٹ یا لباس پہنا ہے تو وہ گٹھنوں سے نیچے ہونا ضروری ہے۔ “

Advertisement
Juju Vieira was asked to leave during her visit to the Vatican after a man informed her she was not 'dressed properly' while wearing a long sleeved grey dress and over-the-knee boots

جوجو کا وہ لباس جس کی وجہ سے انہیں ویٹیکن سے بے دخل کیا گیا

تاہم، جوجو کو اپنے دورے سے پہلے اس ضابطہ اخلاق کے بارے میں علم نہیں تھا۔

انسٹاگرام پر اس “ناخوشگوار صورتحال” کی کہانی شئیر کرنے پر جوجو کو اپنے 26,400 فالوورز کی جانب سے کافی ہمدردی ملی۔

ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ، “یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔”

تاہم، دوسروں نے وضاحت کی کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وہاں سے جانے کے لیے کہا جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔

ایک تیسرے شخص نے لکھا، “اگر آپ گہرے گلے کی شرٹس، بہت تنگ کپڑے پہن کر جاتے ہیں، تو یہ معمول ہے۔ انہوں نے میری بھانجی کو بھی منی اسکرٹ اور کھلے پیٹ کے ساتھ اندر نہیں جانے دیا تھا۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر