
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت جو بھی قوانین بنارہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے میڈیا میں چلنے والی فیک نیوز سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اب جعلی خبر دینا ناقابل ضمانت جرم اور اس کی سزا 5 سال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ فیک نیوز ناقابلِ ضمانت جرم اور سزا 5 سال ہوگی، آرڈیننس جاری
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صدارتی آرڈیننس پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’’ یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے لیکن یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ پھر نا کہنا بتایا نہیں۔
Advertisementیہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے مگر یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ پھر نا کہنا بتایا نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 20, 2022
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ فیک نیوز دینے والا ناقابل ضمانت ہوگا اور پولیس کو ایسی نیوز دینے والے کے خلاف کارروائی کا مکمل حق حاصل ہوگا جب کہ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کی لیگی خاتون ورکر کو خود سے دور ہٹانے کی ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News