جامعہ کراچی نے بی ایس سی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال دوئم میں ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی طالبہ سیدہ بتول زہرہ بنت طاہر حسین سیٹ نمبر192115 نے1366 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن لی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی طالبہ طیبہ بنت محمد حنیف سیٹ نمبر192009 نے1341 نمبرزکے ساتھ دوسری جبکہ مادرملت ڈگری کالج اسٹیل ٹاؤن کی رقیہ تبسم بنت محمد غازی سیٹ نمبر192867 نے1286 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈاکٹر سید ظفرحسین نے کہا کہ امتحانات میں 2595 طلبہ شریک ہوئے،459 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،563کوسیکنڈ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا، کامیابی کا تناسب 39.50 فیصدرہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
