Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد شامی کو سوا چھ کروڑ میں گجرات ٹائٹینز نے خرید لیا

Now Reading:

محمد شامی کو سوا چھ کروڑ میں گجرات ٹائٹینز نے خرید لیا

بھارتی ٹیم کی پیس بیٹری کے اہم رکن محمد شامی کو آئی پی ایل کے میگا ایڈیشن میں گجرات ٹائٹینز نے 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیا۔

محمد شامی کی پہلی بولی رائل چیلنجرز بنگلور نے لگائی ، گجرات ٹائٹینز نے آر سی بی کو ٹف ٹائم دیا ، اس دوران لکھنؤ جائنٹس نے بھی بولی میں حصہ لیا۔

لکھنؤ جائنٹس نے فاسٹ بالر کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 4 کروڑ روپے کی بولی لگائی ، لیکن گجرات ٹائٹینز نے بالر کو حاصل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

آر سی بی نے شاید مہنگا سودا سمجھ کر بولی کے درمیان ہی ہاتھ کھینچ لئے، گجرات ٹائنٹینز نے بالآخر محمد شامی کو 6.25 کروڑ میں خرید لیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن کے لئے میگا آکشن کا آغاز ہو چکا ہے کو جو کل تک جاری رہے گا، آکشن سے قبل 590 ملکی و غیر ملکی کھلاڑی نیلامی کے لئے پیش کئے گئے تھے۔

میگا آکشن سے ایک دن قبل مزید 10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا جس کے بعد کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد 600 ہو گئی ہے۔

میگا آکشن میں ممبئی انڈینز ، چنئی سپر کنگز ، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرس حیدرآباد ، راجھستان رائلز ، پنجاب کنگز ، کولکتہ نائٹ رائڈرز ، دہلی کیپیٹلز سمیت دو نئی ٹیمیں لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹینز حصہ لے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر