اگرچہ آنجہانی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے خود کبھی بھی اس کے بارے میں بات نہیں کی، لیکن اُن کے اپنی زندگی کے اختتام تک کسی سے شادی نہ کرنے کے فیصلے کے پیچھے ایک خاص وجہ ہیں۔
28 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا شمار بہترین پلے بیک سنگرز میں ہوتا ہے اور وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے قابل احترام شخصیات میں سے ایک ہیں۔
36 ہندوستانی زبانوں میں گانے ریکارڈ کرنے سے لے کر 1989 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے تک، وہ رائل البرٹ ہال، لندن میں پرفارم کرنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔
لتا اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کامیاب اور کھلی تھیں، تاہم انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔
ان کی ذاتی زندگی اکثر ان کے مداحوں کو حیران کرتی ہے، کیونکہ انہوں نے ساری زندگی شادی نہیں کی۔
اگرچہ گلوکارہ نے خود کبھی بھی اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا، تاہم انٹرنیٹ پر بہت سی رپورٹس ہیں جو منگیشکر کے اپنی زندگی کے آخر تک کسی سے شادی نہ کرنے کے عزم کی وجہ بتاتی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ بہت چھوٹی عمر میں ہی لتا منگیشکر نے کام کرنا اور اپنے بھائی بہنوں کی دیکھ بھال کرنا شروع کر دیا تھا۔
لتا کام اور اپنے بہن بھائیوں کی پرورش میں اس قدر مصروف رہیں کہ ان کی ذاتی زندگی اتھل پتھل ہوکر رہ گئی۔
بعد ازاں چند سالوں کے بعد جب لتا کے بہن بھائیوں کی شادی ہوئی اور انہوں نے اپنے اپنے گھر بسا لیے تو گلوکارہ ان کے بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گئیں۔
خاندانی ذمہ داری نے لتا کی ذاتی زندگی پر اثر ڈالا اور انہیں کبھی اپنے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں دیا۔
کئی رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر مبینہ طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے سابق صدر راج سنگھ ڈنگر پور پر فدا تھیں۔
کہا جاتا ہے کہ ڈنگر پور نے بھی مبینہ طور پر گلوکار کے لئے ایسا ہی محسوس کیا، لیکن وہ ایک ساتھ نہ رہ سکے۔
راجستھان کے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے راج سنگھ ڈنگر پور پر ان کے گھر سے دباؤ تھا کہ وہ صرف شاہی خاندان کی لڑکی سے شادی کرے۔ انہیں کسی عام خاتون سے شادی کرنے کی اجازت نہیں تھی، جو کہ لتا تھیں۔
راج سنگھ، ڈنگر پور کے اس وقت کے حکمران آنجہانی مہاروال لکشمن سنگھ جی کے بیٹے تھے۔ وہ لتا کے بھائی ہردی ناتھ منگیشکر کے قریبی دوست بھی تھے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، راج سنگھ منگیشکر کو ‘مٹھو’ کے نام سے پکارتے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب لتا اور راج دونوں نے شادی کرنے کا ارادہ کیا تو مہاراول لکشمن سنگھ جی نے ان کے خیال کو مسترد کردیا۔ اس کے بعد بیٹے نے اپنے والد کے فیصلے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ان کی عزت کرتے تھے لیکن زندگی میں کسی سے شادی نہ کرنے کا عزم کیا اور اپنے والدین کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔
لتا منگیشکر، جو مبینہ طور پر راج سنگھ سے محبت کرتی تھیں، نے بھی یہی قسم کھائی تھی اور دونوں زندگی بھر دوست رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
