Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے‘

Now Reading:

’ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے‘

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بحثیت قوم ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر نے صوابی جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کمپلیکس کی سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالبعلمی کے دور سے وکلاء کے حقوق کے لیے لڑتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 22 سالوں کی جدوجہد کے بعد ملک کی بھاگ دوڑ میں نمائندگی کا موقع ملا ہے، پختون قبائل میں چھوٹی چھوٹی دشمنیوں پر قتل ہو جاتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں اصلاحات سے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی سے عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسد قیصر نے کہا کہ سب نے مل کر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہے، بحثیت قوم ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوابی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں شروع کر رکھے ہیں، 220 کے وی کے گریڈ اسٹیشن کے تکمیل سے صوابی کو عوام لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیا کمپلیکس کو صحت کی جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، زچہ بچہ اسپتال صوابی کی تاریخ کا جدید اسپتال بننے گا۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ قومی خزانے کو عوام کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کیا جائے، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں موجودہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر