سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی من مانی نہیں چلنے دیں گے۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں لسانی فسادات اورایم کیوایم کی بدمعاشی نہیں چلنے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت غریبوں کو برباد کرنے والی ہے ، وفاق کو کوئی مسئلہ نہیں کسی کے گھر گیس نہ ہو ، ملک سے نااہل حکمرانوں کی چھٹی کریں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ 27 فروری کو بلاول بھٹوکی قیادت میں مزار قائد سے روانہ ہونا ہے ، لانگ مارچ کے اعلان سے حکومت کی نیند حرام ہوگئی۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد جا کر نیازی کو بھگانا ہے ، کراچی میں خونریزی نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی میں 2 پارکس کا افتتاح کیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پرانی سبزی منڈی پر واقع عسکری پارک کا نام تبدیل کرکے کشمیر پارک رکھا دیا گیا ہے اور شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، پارکس کی بحالی کا کام ہر علاقے میں جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں واقع پارکوں کی از سر نو تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر ضلع اور علاقے میں پارکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی، پارکوں میں نگہبانی کے لئے باغبان کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کے 100 پارکوں کی بحالی مہم کے سلسلے میں 15 پارکس شہریوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا تھا کہ لیاقت آباد اور بلاک 17 میں واقع پارک تباہ حالی کا شکار تھے اور کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکے تھے اور شہر کے بڑے پارکوں کو بھی بحال کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
