Advertisement
Advertisement
Advertisement

3 سال سے سن رہا ہوں میں آج گیا کہ کل گیا، انھیں صرف میرا خوف ہے، عمران خان

Now Reading:

3 سال سے سن رہا ہوں میں آج گیا کہ کل گیا، انھیں صرف میرا خوف ہے، عمران خان
عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تین سال سے سن رہا ہوں کہ میں آج گیا، کل گیا۔ ان لوگوں کو صرف میرا خوف ہے۔ 

فیصل آباد میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ آج میں تلخ باتیں کرنے آیا ہوں۔ چوروں کا ٹولہ ایک بار پھر اکٹھا ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنھوں نے عوام کے علاج کی ذمے داری اٹھانی تھی وہ بیرون ملک اپنا علاج کرواتے ہیں۔ چوروں کے ٹولے کی کھانسی کا علاج بھی بیرون ملک میں ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ زرداری کو ہم نے نہیں ن لیگ نے دو بار جہل میں ڈلا تھا۔ تیس سال تک حکومت کرنے والے ایک دوسرے کو چور کہتے رہے۔ پہلے یہ ایک دوسرے کو گالی دیتے تھے، اب سارے ایک ساتھ اکٹھے ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک پارٹی کے لیڈر کو ٹھیک سے اردو بھی نہیں آتی کہتا ہے کہ بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے، اسے عوام کے حالات کا کیا پتا؟ ساڑھے تیرہ سال میں سندھ کے اسپتالوں کا کیا حال ہوگیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ حکمران طبقے نے اپنے لیے الگ اور عوام کے لیےالگ پاکستان بنایا۔ زرداری چیک بک لے کر چوری کے پیسوں سے سیاسدانوں کو خریدنے آگئے۔ پیٹ بھاڑنے والے ایک دوسرے سے پیٹ ملا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسا نہیں نکالنا تھا۔ دو چور خاندوں کے خلاف 25 سال پہلے جدو جہد شروع کی تھی۔ ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ جس ملک کا پیسا چوری ہو کر بیرون ملک چلا جائے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔ آج نہیں تو کل یہ لوگ پکڑے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں چار سو ارب روپے آئے۔ برطانہ میں ہوتے ہوئے شہباز شریف کسی کو شکل نہیں دکھا سکتے۔ پاپڑ، فالودے اور دس ہزار تنخواہ لینے والے مزدوروں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپےآتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈرامے باز شہباز شریف نے صرف اشتہارات میں کام کیا ہے۔ شہباز شریف کی اسمبلی میں تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔ شہباز شریف اسمبلی میں دو گھنٹے کی تقریر کرتے ہیں۔

انھوں نے مذید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کے بجائے فیکٹریوں کا دورہ کر رہا ہے۔ نواز شریف کی نااہلی کے خلاف وکلا نے عدالت کو درخواست دے دی ہے، کہا جارہا ہے کہ انھیں واپس لوٹنے کا دوبارہ موقع دیا جائے۔ کرپشن کو قابل قبول کر دیا تو ملک تباہ ہو جائے گا۔

Advertisement

فیصل آباد میں صحت کارڈ کے اجرا پر وزراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ فلاحی ریاست کی طرف اہم قدم ہے۔ چار سو ارب روپے صحت کارڈ منصوبے پر خرچ ہونا آسان کام نہیں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر