مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے ذریعے سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھیجیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سنا ہے آج عمران خان نیازی قوم سے خطاب کررہے ہیں، عمران خان کہتے تھے 50افراد استعفے کا مطالبہ کردیں توہٹ جانا چاہیے، وزیراعظم صاحب آج 50 لاکھ افراد استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو بےروزگار،بےگھرکردیا، عمران خان میں غیرت ہوئی توآج استعفے کا اعلان کریں گے، لانگ مارچ کے ذریعے سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھیجیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہ کردیا، عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ لوگوں کوتکلیف میں ڈالنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
