احسن اقبال نےکہا ہے کہ غریب طبقہ زندہ جہنم میں جا چکا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے شرکا کے اتفاق رائے تھا موجودہ حکومت کو وقت دینا ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے مزید حکومت کو وقت نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غریب طبقہ زندہ جہنم میں جا چکا ہے اور عوام کی پکار ہے حکومت سے کب نجات ملے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ ہر طبقہ پریشان ہے، وزراء کرپشن سکینڈل میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے کرپشن انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں ہر شعبے میں حکومت نے ترقی کے سفر کو تہس نہس کر دیا ہے، ہر شعبے میں کرہشن کے میگا سکیںڈل سامنے آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد کو تمام فیصلوں کا اختیار دیا گیا ہے، حکومت سے نجات دلانے کے لیے آئینی جمہوری اقدام کرے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی صدر کو ملک کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا اختیار دیا گیا ہے، پارٹی صدر کو اختیار دیا گیا کے پی ڈی ایم کے سربراہ اور دیگر رہنماوں کو سی ای سی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
