
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) انجینئرنگ شعبے کے افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غلام عباس شاہ سی اے اے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر کیو سی مقرر کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ انجینئر محمد عدنان لاہور ایئرپورٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر مکینکل انجینئرنگ تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ اسلام ایئرپورٹ کے ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر اقتدار حیدر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکٹریکل کا اضافی چارج حوالے کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انجینئر لیاقت علی سینئر جوائنٹ ڈاریکٹر لاہور ایئرپورٹ تعینات کیے گئے ہیں جبکہ انجینئر ایاز خان کو سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں جوائنٹ ڈاریکٹر کیو سی کا اضافی چارج حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے بتایا کہ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر آصف سعید طور کا لاہور سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تبادلہ ہوا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مکینکل طارق محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد داؤد کا اسلام آباد سے پشاور ایئرپورٹ پر تبادلہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی سی اے اے کی منظوری کے بعد افسران کے تقرر وتبادلوں کا ٹیلیکس جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی اے اے انتظامیہ نے برطرف 26 ملازمین بحال کردیئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News