دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کے فرار ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم زوہیب نے فرار ہونے والے روز بھی اسی آن لائن ٹیکسی کا استعمال کیا ۔
تفیشی ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کا ڈرائیور عمیر ملزم زوہیب کو کئی دفعہ ٹیکسی میں کورٹ لے جا چکا ہے ، فرار ہونے والے دن ملزم زوہیب نے کار ڈرائیور سے 2 ہزار روپے طے کئے جبکہ فرار ہونے کے وقت کورٹ پولیس نے 1500 روپے کار ڈرائیور کو دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا منگی کیس، مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار
تفتیش حکام کا کہنا ہےکہ شاپنگ مال سے فرار ہونے کے بعد ملزم مبینہ طور پر ایک رکشے میں فرار ہوا۔

واضح رہےکہ تفتیشی پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورعمیر کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔
دعا منگی کیس کی تفصیلات
دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کوکراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کی رہائی 20 سے 25 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تھی۔
اس ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 18 مارچ 2020 کو گرفتار کیا تھا۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انھی ملزمان نے ڈیفنس سے تاوان کے لیے بسمہ سلیم نامی لڑکی کو بھی اغوا کیا تھا اور اس کو بھی تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا تھا، دونوں مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
