Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ وینا ملک کو بچوں سے والد کی ملاقات کرانے کی ہدایت

Now Reading:

اداکارہ وینا ملک کو بچوں سے والد کی ملاقات کرانے کی ہدایت
وینا ملک

وینا ملک

عدالت نے اداکارہ وینا ملک کو آئندہ سماعت پر بچوں کو ان کے والد اسد خٹک سے ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ وینا ملک کی بچوں کی حوالگی  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت اداکارہ وینا ملک نے بچوں کو والد سے ملاقات کے لیے پیش نہ کیا اور نہ ہی وینا ملک خود عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آج بچوں کا والد سے ملنے کا دن تھا لیکن بچوں کو عدالت میں نہیں لایا گیا۔

Advertisement

وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ 2 ماہ ہو گئے ہیں والد اسد خٹک سے بچوں کی ملاقات نہیں کرائی گئی ہے۔

اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ  ہر سماعت پر وینا ملک کی جانب سے کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے۔

اداراکارہ  وینا ملک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں کیس کو کراچی کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

سماعت کے دوران سینئرسول جج نے ہدایت کی کہ اداکارہ وینا ملک آئندہ سماعت پر بچوں کوعدالت میں پیش کریں اور بچوں کی ان کے والد اسد خٹک سے ملاقات کرائی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر